اسرائیل کا ایران کے ہیوی واٹر ری ایکٹر پر حملہ؛ ”حملے سے جوہری تابکاری کا کوئی خطرہ نہیں“
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے بدترین مرحلے میں اسرائیل نے ایران کی حساس جوہری تنصیبات پر حملہ کرتے ہوئے اراک ہیوی واٹر ری ایکٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے سے قبل اسرائیلی فوج نے اردگرد کے علاقوں کے لوگوں کو انخلا کی ہدایت کی تھی، ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق حملے سے جوہری تابکاری کا کوئی خطرہ نہیں۔
اراک ری ایکٹر، جو تہران سے تقریباً 400 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے، ایران کی جوہری سرگرمیوں کا ایک کلیدی مرکز مانا جاتا ہے۔ اسرائیلی نشریاتی اداروں کے مطابق یہ حملہ ایران کے نیوکلیئر انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کی وسیع تر مہم کا حصہ ہے۔
اگرچہ اس حملے میں تابکاری کے اخراج کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی، تاہم اس کارروائی نے خطے میں ہنگامی صورتحال کو مزید گمبھیر بنا دیا ہے۔
امریکی صدر نے ایران پر حملے کی منظوری دے دی، امریکی اخبار کا دعویٰ
دوسری جانب، ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے جنوبی شہر بئر السبع میں واقع سوروکا اسپتال پر بیلسٹک میزائل داغا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسپتال کو ”براہ راست نشانہ“ بنایا گیا جس سے 40 افراد زخمی جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اسپتال انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال نہ آئیں، کیونکہ عمارت کو مختلف حصوں میں شدید نقصان پہنچا ہے۔
اسپتال کے قریب واقع اسرائیلی فوج کے انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے سرکاری میڈیا نے کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس وقت ”دفاعی نظام خطرے کو روکنے میں متحرک ہے۔“
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایرانی حملے کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا، ’آج صبح ایران کے دہشتگرد حکمرانوں نے سوروکا اسپتال اور مرکزی اسرائیلی آبادی پر میزائل داغے۔ ہم تہران کے ظالموں سے اس حملے کی مکمل قیمت لیں گے۔‘
انسانی حقوق کی تنظیم کا دعویٰ: اسرائیلی حملوں میں ایران میں 639 افراد مارے جاچکے
واشنگٹن میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ”ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس“ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایران میں کم از کم 639 افراد مارے جاچکے اور 1,329 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 263 عام شہری جبکہ 154 فوجی اہلکار شامل ہیں، باقی کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔
ایران کا پہلی بار اسرائیل پر خطرناک ترین ’سجيل‘ میزائل سے حملہ
تنظیم کے مطابق وہ ایران میں مقامی رپورٹس کو آزاد ذرائع سے تصدیق کر کے اعداد و شمار جاری کر رہی ہے۔ ایران نے تاحال سرکاری طور پر تازہ ہلاکتوں کی تفصیلات جاری نہیں کیں، جبکہ پیر کے روز جاری کیے گئے آخری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 224 ہلاکتیں اور 1,277 افراد زخمی ہوئے تھے۔
اسرائیلی سائبرحملوں کے پیش نظرایران میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کردی گئی۔ ترجمان اسرائیلی فوج ایفی ڈیفرین نے دعویٰ کیا ایران میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے سیکڑوں میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اب تک دوتہائی لانچرزتباہ کیے جاچکے ہیں۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔