Aaj News

بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی کی، آصفہ بھٹو

ملک کو درپیش ہر چیلنج میں قوم متحد ہو کر لڑے گی، آصفہ بھٹو کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
شائع 19 جون 2025 11:57am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں ملک کے دفاع، عوامی خدمت اور سماجی مسائل پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کومبارکباد دیتی ہوں جوملکی دفاع کررہی ہیں۔

آصفہ بھٹو نے بلاول بھٹو زرداری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل حالات میں پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے لیے ہر محب وطن شہری ایک صف میں کھڑا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے تعلیم اور صحت کے شعبے کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آج بھی عوام کو 15 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جو تشویشناک ہے۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کی فلاح کو مقدم رکھا، اور اسی سوچ کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی آبادی کا 51 فیصد حصہ ہیں ان کی ترقی کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ 2022 میں سندھ سب سے زیادہ سیلاب سے متاثر ہوا سندھ حکومت نے متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر بنا کر ایک مثال قائم کی۔

آصفہ بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ کمزور طبقوں کی آواز بلند کرتی رہے گی۔

اسلام آباد

National Assembly

sindh

bisp

Aseefa Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

health and education