Aaj News

کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی، سمندری ہوائیں بحال

24 گھنٹے کےدوران شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات
اپ ڈیٹ 19 جون 2025 10:13am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

شہر قائد میں گرمی کی حالیہ لہر میں واضح کمی آ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہو چکی ہیں، جس کے باعث حبس کی کیفیت ختم ہو گئی ہے اور موسم قدرے خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، تاہم گرمی کی شدت 33 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔

این ڈی ایم اے نے 18 سے 22 جون تک مختلف علاقوں کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا

ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مغربی سمت سے 33 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو موسم کو معتدل بنانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔

karachi

weather

Weather Updates

Department of Meteorology

Sea breezes restored

partly cloudy