Aaj News

کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے اسٹیل ملز کیخلاف جرمانے میں کمی کردی

پاکستان اسٹیل ملز کا ڈھائی کروڑ کا جرمانہ 50 لاکھ کر دیا گیا
شائع 18 جون 2025 06:25pm

کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل (سی سی پی) نے پاکستان اسٹیل ملز کے خلاف جرمانے میں کمی کردی، پاکستان اسٹیل ملز کا ڈھائی کروڑ کا جرمانہ 50 لاکھ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان اسٹیل ملز پر عائد ڈھائی کروڑ روپے کے جرمانے میں کمی کرتے ہوئے اسے 50 لاکھ روپے تک محدود کر دیا۔

ترجمان کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق، پاکستان اسٹیل ملز نے جرمانہ کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کیا تھا، جس پر ٹربیونل نے کمیشن کے جرمانے کے فیصلے کو اصولی طور پر درست قرار دیا تاہم جرمانے کی رقم میں کمی کر دی۔

واضح رہے کہ کمپٹیشن کمیشن نے 2009 میں ایک اخباری خبر اور میسرز فرنٹیئر فاؤنڈری کی شکایت پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے پاکستان اسٹیل ملز کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں، جس کے بعد کمیشن کی جانب سے کمپنی پر ڈھائی کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

ٹربیونل کے حالیہ فیصلے کے بعد پاکستان اسٹیل ملز کو صرف 50 لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے۔

Pakistan Steel Mills

Steel Mills

Competition Commission of Pakistan

ccp

Competition Appellate Tribunal