Aaj News

پاکستان کا ایران سے سفارت کاروں اور اسٹاف کی فیملیز کے انخلا کا فیصلہ

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے تناظر میں پاکستان نے اہم فیصلہ
شائع 17 جون 2025 08:45pm

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے تناظر میں پاکستان نے اہم فیصلہ کرلیا۔

وزارت خارجہ کے سیںئر حکام کے مطابق پاکستان نے ایران سے سفارت کاروں اور اسٹاف کی فیملیز کے انخلا کا فیصلہ کیا ہے جبکہ غیراسٹاف کے انخلا کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینئر حکام نے بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانہ بدستور کام کرتا رہے گا، پاکستانی قونصلیٹ بھی کام کرتے رہیں گے۔

اس اقدام کا مقصد پاکستان کے سفارتی عملے اور ان کے خاندانوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،جبکہ سفارتی خدمات کو بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ فیصلہ ایران پر اسرائیلی حملوں اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی دفتر خارجہ نے پہلے ہی ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

Pak Iran Relation

Iran Israel War

Iran attack Israel

Iran Israel Tension

ISRAELI ATTACK ON IRAN

Iran vs Israel

pakistani Diplomats