Aaj News

کراچی: گرمی کا زور برقرار، 25 جون سے مون سون سسٹم کی پیشگوئی

پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا، کل شام سے شہرمیں سمندری ہوائیں بحال ہونےکاامکان ہے،محکمہ موسمیات
اپ ڈیٹ 17 جون 2025 02:32pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم نے کراچی کے موسم سے متعلق اہم پیشگوئیاں کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس وقت شہر قائد میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں منقطع ہیں، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے،درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے جب کہ محسوس کی جانے والی گرمی 46 ڈگری کے قریب ریکارڈ کی گئی ، تاہم کل شام سے سمندری ہواؤں کی مکمل بحالی کی توقع کی جا رہی ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی رات یا جمعہ کی صبح سمندری بادلوں کے باعث ہلکی بونداباندی کا امکان ہے، جبکہ جمعرات سے درجہ حرارت میں بھی کمی متوقع ہے، جس سے شہریوں کو کچھ ریلیف ملے گا۔

ملک بھر میں کہیں بارش تو کہیں جھلسا دینے والی گرمی کا راج

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جون سے ملک بھر میں ایک مون سون سسٹم اثر انداز ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 25 جون سے 2 جولائی کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔

ماہرین نے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے، خاص طور پر پانی کے زیادہ استعمال اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

karachi

karachi weather

Hot Weather

Weather Updates