Aaj News

ایران سے امن مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں، نیتن یاہو

امریکا کو ایران کے خلاف عملی اقدامات کرنے چاہیے، آج تل ابیب کی باری ہے تو کل نیویارک کی ہو سکتی ہے، اسرائیلی وزیراعظم
شائع 17 جون 2025 12:03am

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا کو جنگ میں گھسٹینے کی شاطرانہ چال چلتے ہوئے کہا آج تل ابیب کی باری ہے تو کل نیویارک کی ہوگی، ایران کو امن مذاکرات میں دلچسپی نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے امن مذاکرات کو رد کرتے ہوئے سخت گیر مؤقف اختیار کیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا ”ایران سے امن مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں۔“

ایران نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی، نیتن یاہو

نتین یاہو نے کہا کہ ”امریکا کو ایران کے خلاف عملی اقدامات کرنے چاہیے، کیونکہ آج تل ابیب کی باری ہے تو کل نیویارک کی ہو سکتی ہے۔“

انہوں نے امریکی پالیسی پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا ”سب سے پہلے امریکا’ کی پالیسی تو سمجھ آتی ہے، لیکن ’مردہ امریکا‘ میری سمجھ سے بالاتر ہے۔“

نیتن یاہو نے حماس سے شکست تسلیم کرنے والے اعلیٰ فوجی افسر کو فارغ کردیا

اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا ”آیت اللہ خامنہ ای کے خاتمے سے جنگ رک جائے گی۔“ ان کے قتل سے کشیدگی نہیں بڑھے گی بلکہ ایران میں نظامِ حکومت کے اندر تبدیلی ممکن ہو گی۔“

جب ایک صحافی نے ان سے براہ راست سوال کیا ”کیا اسرائیل آیت اللہ خامنہ ای کو ٹارگٹ کرے گا؟“ تو نیتن یاہو کا جواب تھا ”اسرائیل وہ کر رہا ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔“

Benjamin Netanyahu

No interest in peace talks

with iran