Aaj News

مردان پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب

پولیس نے 4 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، دیگر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، پولیس
شائع 16 جون 2025 10:31am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

مردان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کیے گئے نوجوان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ مغوی محمد رشید کا تعلق ضلع بونیر سے ہے، جسے اس کے برادر نسبتی نے ناراض بیوی کو ساتھ لے جانے کے بہانے بلا کر اغوا کیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد رشید کی شادی تین ماہ قبل فلک ناز نامی لڑکی سے ہوئی تھی۔رشید کو اس کے برادر نسبتی نے اغوا کرنے کے بعد رسیوں سے باندھ کر چارپائی پر تشدد کا نشانہ بنایا اور دورانِ حبس 12 لاکھ 95 ہزار روپے نقدی اور دو قیمتی موبائل فون بھی چھین لیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث چار مسلح اغواکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔مغوی محمد رشید کی مدعیت میں بیوی کے بھائیوں اور دیگر سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے اغوا، تشدد، لوٹ مار اور غیرقانونی حراست کی دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد تمام ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

police

Mardan

kidnaping