فیصل آباد: نہر میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے
فیصل آباد میں سمندری روڈ پر4 نوجوان نہاتے ہوئے نہرمیں ڈوب گئے ریسکیو ٹیم نے 3 کی لاشیں اور ایک نوجوان کو زندہ بچا لیا۔
پولیس کے مطابق سمندری روڈ پر ناولٹی پل کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نہر میں نہاتے ہوئے لاہور کے رہائشی چار نوجوان گہرے پانی میں چلے گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب چاروں نوجوان نہر کے کنارے نہا رہے تھے۔ ان میں سے ایک نوجوان کو موقع پر موجود افراد نے بہ حفاظت نہر سے نکال لیا، تاہم دیگر 3 نوجوان جانبر نہ ہو سکے۔
ہری پور میں تربیلہ جھیل میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے 61
دریائے سندھ میں دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ،ایک کو بچا لیا گیا
ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں نوجوانوں کی لاشیں نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 20 سالہ عدنان، 18 سالہ عمیر اور 17 سالہ عاصم کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جاں بحق نوجوانوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔
اُدھر میانوالی میں دریا کے کنارے پانی پیتے ہوئے کمسن بچہ دریا میں جاگرا۔ بھائی کوبچانے کیلئے بہن نے بھی چھلانگ لگا دی۔ بچے کی لاش مل گئی، بچی کی تلاش جاری ہے۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔