Aaj News

ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود، بعض علاقوں میں بارش کا امکان

جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا سندھ میں گرمی کی لہر برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات
شائع 14 جون 2025 11:03am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جب کہ خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور جھکڑوں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر ملک کے جنوبی علاقوں، بالخصوص سندھ میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری ہے۔ درجہ حرارت میں معمولی کمی کے باوجود موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 جبکہ کوئٹہ میں 36 سینٹی گریڈ رہے گا ، لاہور 44 ، پشاور میں 41 ، کراچی 39 ، مظفر آباد میں 38 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Hot Weather

weather

rainy weather

Weather Updates

hot and dry weather