Aaj News

لکی مروت: پولیس حوالدار اغوا کے بعد قتل

پولیس اہلکار کو رات گئے گھر سے اغوا کرنے کے بعد فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا
شائع 14 جون 2025 09:12am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

لکی مروت کے علاقے ملک آباد محلہ ریلوے اسٹیشن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار خوشدل خان کو رات گئے گھر سے اغوا کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اغواکاروں نے اہلکار کو کچھ فاصلے پر لے جا کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ مقتول کی میت کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

firing

KPK

Murder

lucky marwat