Aaj News

ایران کا اسرائیل پر جوابی وار، 2 لڑاکا طیارے مار گرائے جانے کی اطلاعات

ایک اسرائیلی پائلٹ طیارہ گرنے سے پہلے نکل گیا، تلاش جاری، ذرائع
اپ ڈیٹ 14 جون 2025 12:15am

خطے میں کشیدگی کے دوران ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو اسرائیلی لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ حالیہ اسرائیلی حملے کے بعد ایران کی جوابی دفاعی کارروائی کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک اسرائیلی پائلٹ طیارہ گرنے سے پہلے ایجیکٹ ہو کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا، جس کے بعد سے ایران میں اس کی تلاش جاری ہے۔

نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔

دوسرے طیارے کے تباہ ہونے کے بعد پائلٹ کے بارے میں کوئی معلومات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی ”قومی خودمختاری کے دفاع“ اور ”جارحیت کا مؤثر جواب“ تھی، تاہم اسرائیلی حکومت کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Iran

shooting down

two Israeli fighter jets