اسلام آباد میں قتل ہونیوالی ثنا یوسف کے ورثا نے ملزم کو شناخت کر لیا

ملزم کی شناخت پریڈ اڈیالہ جیل میں ہوئی
شائع 13 جون 2025 09:51pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد میں قتل ہونے والی ثنا یوسف کے ورثا نے ملزم کو شناخت کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول ثنا یوسف کی پھپھو اور والدہ نے شناخت پریڈ کے دوران ملزم کی شناخت کی۔

اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے ورثا نے ملزم کی شناخت کر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول ثنا یوسف کی پھپھو اور والدہ نے شناخت پریڈ کے دوران ملزم کی شناخت کی۔

ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ اڈیالہ جیل میں ہوئی، پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ کا عمل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہوا۔

ملزم کو عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ بھجنے کا حکم دیا تھا، ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اسلام آباد

TikToker

sana yousuf

Umar Hayat