Aaj News

ایران میں پاکستانی زائرین کی مدد اور واپسی کیلئے سفارتی مشن متحرک

سفارتی مشن زائرین کی واپسی کو آسان بنائیں گے، وزارتِ خارجہ
شائع 13 جون 2025 08:11pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینئر حکام وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں تقریباً پانچ ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں، سفارتی مشن زائرین کی واپسی کو آسان بنائیں گے اور انھیں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے وزارت خارجہ کے سینیئر حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں تقریباً پانچ ہزار پاکستانی زائرین موجودہیں۔

سفارتی مشن ان زائرین کو ضروری مدد فراہم کریں گے اور ان کی محفوظ وطن واپسی کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔۔

وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد بدلتی رہتی ہے۔ اکثر زائرین سفارتی مشنز سے رابطہ نہیں کرتے۔

Zaireen

Pakistan Foriegn Office

Israel Iran tensions