Aaj News

کراچی: ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی نے گرفتاری دیدی

225 میں سے 165 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے، سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل
شائع 13 جون 2025 08:10pm

ملیرجیل کراچی سے فرار ایک اور قیدی نے گرفتاری دیدی اب تک جیل سے فرار 225 قیدیوں میں 165 کو پکڑا جاچکا ہے، سپرنٹنڈنٹ ملیرجیل شہاب الدین صدیقی کے مطابق تاحال 58 قیدی مفرور ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل شہاب الدین صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے ایک اور قیدی نے ازخود گرفتاری دے دی ہے، جس کے بعد اب تک 225 میں سے 165 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ شہاب الدین صدیقی کے مطابق بیشتر قیدیوں نے ازخود گرفتاری پیش کی، ملیر جیل سے فرار کے بعد ایک قیدی مارا گیا جبکہ ایک نے خودکشی کر لی جبکہ تاحال 58 قیدی مفرور ہیں۔

Karachi Police

visits Malir Jail

karachi prisoners