Aaj News

ملک بھر میں تیز آندھی اور بارشوں کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور کمزور درختوں کے قریب جانے سے احتراز برتیں
اپ ڈیٹ 13 جون 2025 11:43am

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر کے دوران آج شام سے 16 جون تک مختلف علاقوں میں بارشوں، گرد آلود ہواؤں اور آندھی کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرد آلود ہواؤں اور تیز جھکڑوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جو شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے، لاہور میں 46، پشاور اور مظفرآباد میں 44، کراچی میں 37، کوئٹہ میں 36 جبکہ گلگت میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کی نوید سنادی گئی

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم میں غیر یقینی تبدیلیوں کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، میانوالی، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش کے قوی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، بجلی کے کھمبوں اور کمزور درختوں کے قریب نہ جانے اور موسمی اپ ڈیٹس سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کے بعد ملک بھر میں جاری ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آئے گی، جو عوام کے لیے کچھ حد تک ریلیف کا باعث بنے گی۔

پاکستان

punjab

weather

Weather Updates

rain predicted