Aaj News

خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے تنخواہوں میں اضافے سے فورس کا مورال مزید بلند ہوگا، آئی جی
شائع 13 جون 2025 10:00am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، گریڈ 1 سے 16 تک کے اہلکاروں کی تنخواہیں براہ راست پنجاب پولیس کے برابر کی جائیں گی، جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اسپیشل الاؤنس میں اضافے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں قبائلی اضلاع میں پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 16 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس فنڈ سے پولیس کو جدید اسلحہ، ٹریننگ اور انفراسٹرکچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، تنخواہوں میں اضافے سے فورس کا مورال مزید بلند ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اضافی فنڈز سے قبائلی اضلاع میں پولیس کو مستحکم کیا جائے گا اور جدید اسلحہ خریدا جائے گا تاکہ امن و امان کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

یہ اقدام خیبرپختونخوا میں پولیس اصلاحات اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کی جانب اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

police

salary increase

KPK Police

IG police