اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد لایا گیا ایک ملزم غائب ہوگیا
ملزم امان اللہ کیخلاف منشیات کا مقدمہ درج ہے، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی
جوڈیشل کمپلیکس بخشی خانہ میں لایا گیا ملزم فرار ہوگیا، اڈیالہ سے ملزمان کو پیشی کیلئے لایا گیا تھا، جوڈیشل کمپلیکس بخشی خانہ میں گنتی کے دوران ایک ملزم کم نکلا، ملزم امان اللہ کیخلاف منشیات کا مقدمہ درج ہے۔
پولیس کےمطابق جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے بخشی خانہ سے ایک ملزم غائب ہوگیا ہے۔ اڈیالہ جیل سے پیشی کے لیے جوڈیشل کمپلیکس لائے گئے ملزمان کی گنتی کے دوران معلوم ہوا کہ ایک ملزم، امان اللہ، بخشی خانہ سے غائب ہے۔
پولیس کے مطابق امان اللہ کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج ہے اور اس کی فوری تلاش شروع کردی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی بازیابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔
اسلام آباد
An accused brought from Adiala Jail
disappeared
مقبول ترین
تازہ ترین
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔