Aaj News

ملک بھر میں ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد نئے گیس کنکشنز دینے کا منصوبہ تیار

نئے مالی سال میں 550 نئے کمرشل اور 350 صنعتی صارفین کو گیس کنکشن دینے کا ہدف مقرر
شائع 12 جون 2025 06:41pm

صارفین کو نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، آئندہ مالی سال ایک لاکھ سے زائد نئے گھریلو گیس کنکشنز دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس کی قلت کے باوجود ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

بجٹ دستاویزات میں کہا گیا کہ آئندہ مالی سال ایک لاکھ 15 ہزار 530 نئے گھریلو گیس کنکشنز دیے جائیں گے، نئے مالی سال میں 550 نئے کمرشل اور 350 صنعتی صارفین کو گیس کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز میں کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال 85 ہزار 740 نئے گیس کنکشن دیے جائیں گے جبکہ پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں آئندہ مالی سال 30 ہزار 530 نئے گیس کنکشنز دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال سوئی ناردرن کے ایریا میں 30 ہزار 530 نئے گیس کنکشنز دیے جائیں گے۔

بجٹ دستاویز میں بتایا گیا کہ سوئی سدرن کےسسٹم پر 85 ہزار 740 نئے گیس کنکشن دینے کا ہدف ہے، رواں مالی سال کا نئے گیس کنکشنز کا نظر ثانی شدہ ہدف 20 ہزار 61 ہے۔

Gas

gas connection