Aaj News

جڑواں شہروں کے باسی خبردار! خانپور ڈیم میں صرف 28 دن کا ذخیرہ باقی

پانی کی قلت کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو پانی کی فراہمی 120 کیوسک سے کم کر کے 90 کیوسک کر دی گئی
اپ ڈیٹ 12 جون 2025 02:52pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لیے پانی کی فراہمی خطرے میں پڑ گئی، خانپور ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 28 دن کا رہ گیا ہے۔ ترجمان واٹر مینجمنٹ کے مطابق ڈیم میں پانی کا ڈیڈ لیول 1910 فٹ ہے جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی مکمل گنجائش 1982 فٹ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پانی کی قلت کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو خانپور ڈیم سے پانی کی فراہمی 120 کیوسک سے کم کر کے 90 کیوسک کر دی گئی ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں تاکہ موجودہ ذخیرے کو زیادہ دنوں تک برقرار رکھا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورت حال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ہنگامی اقدامات بھی زیر غور ہیں۔

rawalpindi

اسلام آباد

dam

Khanpur Dam