Aaj News

سرجانی تیسرٹائون میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے موٹر سائیکل کو اسلحہ کے زور پر روک کر فون چھینا
اپ ڈیٹ 11 جون 2025 09:48pm

کراچی کے علاقے سرجانی تیسرٹائون میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی، موٹر سائیکل پر سوار شلوار قمیض میں ملبوس دو ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے پانچ موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی تیسر ٹائون میں دن دیہاڑے مسلح ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کی۔ موٹر سائیکل پر سوار شلوار قمیض میں ملبوس دو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر شہریوں سے پانچ موبائل فونز، نقدی اور ایک موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

ڈاکوؤں کے گروہ نے شہریوں کو یرغمال بنا کر قربانی کے جانور لوٹ لیے

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے اطراف میں موجود شہریوں کو بھی موبائل فون اور پرس چھیننے پر مجبور کیا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Karachi Police

Karachi Crime

Surjani