Aaj News

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

وہ 17 سے 19 جون تک منعقد ہونے والی اہم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گ
شائع 11 جون 2025 04:44pm

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 17 سے 19 جون تک منعقد ہونے والی ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

یہ کانفرنس مشرقِ وسطیٰ کے اہم ترین مسئلے، فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تناظر میں منعقد ہو رہی ہے، جس کا محور دو ریاستی حل کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔**

اسحاق ڈار کی شرکت پاکستان کے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے عالمی سطح پر حمایت کا مظہر ہو گی۔

دریں اثنا، برطانیہ کے ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی۔

Ishaq Dar

America

Visit