Aaj News

قومی کرکٹرز کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری

بابر اعظم ،شاہین آفریدی اور محمد رضوان بگ بیش میں ایکشن میں نظر آئیں گے
اپ ڈیٹ 11 جون 2025 02:11pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو مختلف ملکی و غیر ملکی لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق کئی اہم کھلاڑیوں کو رواں سیزن میں مختلف لیگز میں نمائندگی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

بابر اعظم کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے 14 دسمبر سے 28 جنوری تک این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بھی اسی مدت کے لیے این او سی دیا گیا ہے، جس کے بعد تینوں اسٹار کرکٹرز بگ بیش میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

کاشف علی کو کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے لیے،محمد عامر کو ایسیکس کاؤنٹی کے لیے 18 جولائی تک این او سی دیا گیا ہے۔

اسی طرح شان مسعود کو لیسٹرشائر کاؤنٹی کے لیے یکم ستمبر تک،حسن علی کو واروکشائر کاؤنٹی کے لیے 30 ستمبر تک ،محمد حسان خان کو کیریبیئن پریمیئر لیگ اور حارث رؤف کو میجر لیگ کرکٹ میں شرکت کے لیے این او سی دیا گیا ہے۔

پی سی بی حکام کے مطابق این او سی کا اجرا کھلاڑیوں کی فٹنس، دستیابی اور قومی مصروفیات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ بورڈ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ قومی مفاد اور کھلاڑیوں کی ورک لوڈ مینجمنٹ کو ترجیح دی جائے گی۔

cricket

NOC

Big Bash League

Baber Azam

Players

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)