Aaj News

53 کروڑ کا فراڈ کیس : اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت منظور

شریک ملزمان امتیاز احمد اور فیصل درخواستیں مسترد ہونے کے بعد عدالت سے فرار ہو گئے
شائع 11 جون 2025 11:26am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں 53 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے معروف اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی، جب کہ شریک ملزمان امتیاز احمد اور فیصل کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد دونوں ملزمان فیصل اور امتیاز کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے۔ عدالت کے احاطے میں موجود پولیس اہلکار ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے، جس پر سیکیورٹی اقدامات پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت پہلے ہی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی، جسے آج توثیق کر دیا گیا۔

بینک فراڈ کیس: ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کو گرفتار کرلیا

ذرائع کے مطابق امتیاز احمد اور فیصل پر الزام ہے کہ انہوں نے اداکارہ کے شوہر عاطف خان کے ساتھ مل کر ایک شہری عاطف خان کے ساتھ کروڑوں روپے کا مالی فراڈ کیا۔ عدالت نے اس سے قبل عاطف خان کی ضمانت بھی مسترد کر دی تھی۔

عدالت میں دائر درخواستوں میں کہا گیا کہ تینوں افراد نے مل کر سرمایہ کاری کے نام پر 53 کروڑ روپے ہتھیائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ہے۔

karachi

Nadia Hussain

Atif Khan

fraud case

53 CRORE