Aaj News

آفاق احمد کے خلاف اشتعال انگیزی کیس، فردِ جرم ایک بار پھر مؤخر

آفاق احمد و دیگر پر 21 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی
شائع 11 جون 2025 10:19am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد اور دیگر 11 ملزمان کے خلاف اشتعال انگیز تقریر، کنٹینر نذر آتش کرنے اور چوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی، تاہم عدالت میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پولیس کے مطابق آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنان کو اشتعال دلایا اور انہیں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ پر اکسایا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کی ایما پر لانڈھی کے علاقے میں ایک کنٹینر کو آگ لگائی گئی، جس میں موجود چینی کی بوریاں بھی چوری کر لی گئیں۔

ڈمپر جلانے کا مقدمہ: آفاق احمد اور ساتھیوں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ کنٹینر کو نذر آتش کرنے کا حکم آفاق احمد نے دیا تھا۔ یہ مقدمہ لانڈھی تھانے میں درج کیا گیا تھا، جبکہ آفاق احمد اس مقدمے میں ضمانت پر رہا ہیں۔

karachi

ATC

Afaq Ahmed

MQM Haqiqi

Provocation case