Aaj News

پی ٹی آئی کا کا بجٹ اجلاس میں شور شرابا، ڈیسک بجائے، بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں

حکومت نجکاری کر پائی، نہ عوام کو ریلیف دیا، بیرسٹر گوہر
شائع 10 جون 2025 09:47pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کیا، تاہم اس دوران تحریکِ انصاف کی جانب سے بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج، شور شرابہ کیا گیا اورڈیسک بجائے۔ بیرسٹرگوہر کہتے ہیں حکومت نجکاری کر پائی، نہ عوام کو ریلیف دیا۔ غربت کا خاتمہ بھی نہیں ہوا۔ اقتصادی سروے میں کوئی ہدف حاصل نہ ہونے کا اعتراف کیا گیا۔

اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔ جیسے ہی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کا آغاز کیا، اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کر دیا اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

تحریکِ انصاف کی جانب سے بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج، شور شرابہ کیا گیا اور ڈیسک بجائے گئے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت دیگر اپوزیشن ارکان اسمبلی حکومت اور بجٹ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

چیئرمین پی ٹی بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ اقتصادی سروے میں تو حکومت کی مایوس کن کارکردگی رہی، نجکاری نہیں کر سکے، عوام کو ریلیف نہیں دے سکے۔ غربت کا خاتمہ بھی ممکن نہ ہوسکا۔

گوہرعلی خان نے کہا کہ روٹی سب کیلئے پر کروڑوں خرچ کیے، لیکن بہاولپور میں ایک خاتون بھوک سے مر گئی، بعض چیزیں سیاست سے بالاتر ہوکر کرنی چاہیے۔

اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر جاری رکھی، جبکہ اسپیکر بارہا ایوان میں نظم و ضبط قائم رکھنے کی اپیل کرتے رہے۔

National Assembly

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

FEDERAL FINANCE MINISTER

Budget 2025 2026

ؐMuhammad Aurangzaib