Aaj News

سوات میں کوچ گہری کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق

حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت درجن سے زاید افراد زخمی ہیں۔
شائع 10 جون 2025 05:31pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوات کےعلاقہ شاہ ڈھیری میں بارات والی کوچ گہری کھائی میں جا گری، حاددثے میں 2 افراد جاں بحق، درجن سے زاید افراد زخمی ہو گئے۔

سوات تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیری میں بارات میں شامل کوچ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو کبل اسپتال منتقل کر دیا، ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی شاہ ڈھیری سے کبل جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔

Rescue

accident in sawat