عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست جیل حکام کو ارسال
بانی اور بشریٰ بی بی کے ساتھ ان کی فیملیز کی ملاقات بھی متوقع ہے
اڈیالہ جیل میں آج بانی پاکستان تحریک انصاف سے وکلا کی ملاقات کا دن مقرر ہے۔ پارٹی کے کوآرڈینیٹر انتظار پنجوتھا نے ملاقات کے لیے چھ وکلا پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔
ملاقات کے لیے نامزد وکلا میں سلمان اکرم راجہ، علی بخاری، نیازاللہ نیازی، عرفان نیازی، تنویر راجپوت اور احسن حمیداللہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے فیملی ممبران کی بھی ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی کی بہنیں اور دیگر قریبی رشتہ دار آج اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
imran khan
bushra bibi
adiala jail
Adiyala Jail
IMRAN KHAN Adiyala Jail
Adyala Jail
Adiayala Jail
Imran Khan Bushra Bibi
مقبول ترین
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔