ہم دنیا میں سب سے اونچا ٹیکس ریٹ لگا رہے ہیں، کون سرمایہ کاری کرے گا؟ اسد علی شاہ
ماہرِ معیشت اسد علی شاہ نے کہا ہے کہ معیشت کی رفتار نہ ہونے کے برابر اور آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے جا چکی ہے۔ آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیادت سچ نہ بولے تو معیشت سنبھل نہیں سکتی۔ انہوں نے بلند ٹیکس ریٹ اور کم سرمایہ کاری کو معیشت کی کمزوری کی بڑی وجہ قرار دیا۔
ماہرِ معیشت اسد علی شاہ نے آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائیٹ وِد عامر ضیا“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آدھی آبادی غربت میں دھکیل دی گئی ہے، جبکہ ملکی معیشت کی رفتار نہ ہونے کے برابر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر حکومت اقتصادی سروے میں گروتھ کے غیرحقیقی اندازے لگاتی ہے، جو بعد میں خود ہی کم کر دیے جاتے ہیں۔ اسد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جب تک قیادت سچ نہیں بولے گی، معیشت اور گورننس بہتر نہیں ہو سکتی۔
معیشت درست سمت میں گامزن ہے، مہنگائی پر قابو پالیا، وزیر خزانہ نے اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش کردی
زراعت کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، اشفاق تولہ
ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے بلند ترین ٹیکس ریٹ لگا رہے ہیں، ایسی صورتحال میں سرمایہ کاری کیسے ممکن ہے؟ صرف گندم کے کسانوں کو اس بار شدید نقصان برداشت کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب حکومت نے بجٹ پارلیمنٹ سے منظور کرانا ہو تو پارلیمنٹرینز کو خوش رکھنے کے لیے اخراجات کم کرنا مشکل ہو جاتا ہے، جس کا بوجھ بالآخر عام شہری اور معیشت پر پڑتا ہے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔