Aaj News

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کتنا ہونا چاہیے؟ گوہر اعجاز نے حکومت کو بجٹ تجاویز پیش کر دیں

5 سالہ صنعتی اور برآمدی پالیسی ضروری ہے، سابق وفاقی وزیر
شائع 09 جون 2025 05:24pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے حکومت کو ٹیکس کی شرح 20 فیصد کرنے کی تجویز دے دی۔ انھوں نے کہا کہ 5 سالہ صنعتی اور برآمدی پالیسی ضروری ہے۔ انھوں نے ٹیکس فائلر پراپرٹی خریداروں پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس لینے اور سپر ٹیکس 10 ارب روپے سے زیادہ منافع پر عائد کرنے کی تجویز دی۔

چئیرمین اکنامک پالیسی تھنک ٹینک اور سابق نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے وفاقی حکومت کو پیش کی گئی بجٹ تجاویز میں کہا کہ صنعت کاری ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، مستقل 5 سال کی صنعتی اور برآمدی پالیسی ضروری ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا تھا شرح سود 6 فیصد اور صنعت کے لیے توانائی کے نرخ 9 سینٹ فی یونٹ بہت اہم ہیں، تنخواہ دار افراد کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی شرح 20 فیصد تک ہونی چاہیے اور سپر ٹیکس صرف ان کارپوریشنز پر ہو جن کا منافع 10 ارب روپے سے زیادہ ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس فائلر پراپرٹی خریداروں پر ود ہولڈنگ ٹیکس گھر مالکان کی حوصلہ شکنی کرتا ہے، ٹیکس فائلر پراپرٹی خریداروں پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس لیا جانا چاہیے، زراعت کو جدید بنانا اور پیداواری صلاحیت کو پیمانہ بنانا اور اسے یقینی بنانا ہو گا۔

gohar ejaz

Budget 2025 2026