Aaj News

پاکستان میں سکھوں کو بے پناہ عزت دی جاتی ہے، رمیش سنگھ

بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنامذہبی رسومات سے روکنے کے مترادف ہے، وزیر اقلیتی امور پنجاب
شائع 09 جون 2025 02:56pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پنجاب کے وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کو بے پناہ عزت و احترام دیا جاتا ہے اور یہاں ان کی مذہبی آزادی کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔

رمیش سنگھ کے مطابق بھارتی حکومت نے ایک بار پھر کرتاپور راہداری بند کر دی ہے، جو سکھ یاتریوں کے لیے شدید تکلیف دہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کا علمبردار رہا ہے اور آج بھی سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہے۔

رمیش سنگھ نے کہا کہ بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنامذہبی رسومات سے روکنے کے مترادف ہے۔

رمیش سنگھ نے بھارتی میڈیا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا مہم جاری رکھی جا رہی ہے تاکہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

visa

kartarpur

ramesh singh arora

Punjab Minister for Minority Affairs

pakistani sikh