Aaj News

کراچی: ماڑی پور میں گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا جا سکا، ریسکیو
اپ ڈیٹ 09 جون 2025 04:49pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب واقع کیمیکل کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پرفیوم کے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی۔

ماڑی پور روڈ گیٹ نمبر چھ کے قریب کیمیکل کے گودام میں آگ لگی جس نے ساتھ ہی واقع گودام کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔

کیمیکل کے گودام میں لگی اگ پر قابو پا لیا گیا، ملحقہ کیمیکل کے گودام میں لگنے والی اگ کی شدت کافی حد تک کم ہو گئی۔ فائر برگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ آگ گودام کے عقبی حصے میں لگی ہوئی ہے۔ تاہم اس کی شدت پہلے سے کافی حد تک کم ہے۔

گودام میں کیمیکل ہونے کے باعث اگ بجھانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ آگ نے پورے گودام کو اپنے لپیٹ میں لے رکھا تھا۔ آگ لگنے کے باعث گودام کی چھت اور عقبی حصے کی دیواریں بھی گر گئیں۔

آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

karachi

fire

Maripur

factory