Aaj News

جیکب آباد میں پرانی دشمنی پر فائرنگ، ایک شخص قتل، دو افراد اغوا

واقعہ پرانی دشمی کا شاخسانہ ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے، پولیس
شائع 09 جون 2025 10:05am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

جیکب آباد میں جکھرانی قبیلے کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا جبکہ دو افراد کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ بقامحمد کی حدود میں واقع گاؤں بشام جکھرانی میں پیش آیا، جہاں پرانی دشمنی کی بنا پر دونوں گروپوں کے درمیان شدید جھڑپ اور فائرنگ ہوئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں منیر جکھرانی جاں بحق ہو گیا جبکہ عزیز جکھرانی اور غلام جان جکھرانی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔

منڈی بہاؤالدین میں 8 سالہ بچی اغوا کے بعد قتل، تشدد زدہ لاش مل گئی

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ علاقے میں امن و امان قائم رکھنے اور اغوا ہونے والے افراد کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

firing

sindh

police

Murder