کراچی: ڈیفنس سے منشیات فروشی میں ملوث خاتون گرفتار
گاڑی سے چرس برآمد، ملزمہ کے 2 بیٹے بھی منشیات فروشی میں شامل ہیں، پولیس
درخشاں پولیس نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں منشیات فروشی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزمہ کی گاڑی سے چرس برآمد ہوئی۔
گرفتار خاتون کی شناخت مجاہدہ خالد منصوری کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مجاہدہ خالد نہ صرف خود منشیات فروشی میں ملوث ہے بلکہ اس کے بیٹے رابی اور دانیال منصوری بھی اس دھندے میں اس کے ساتھ شامل ہیں۔
پولیس نے خاتون کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ اس کے بیٹوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
جرائم
Karachi Police
drugs case
drug dealers
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔