Aaj News

سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا، مراد علی شاہ
شائع 07 جون 2025 09:55pm

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔ سندھ کا بجٹ 13 جون کو صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام پر بوجھ بڑھ گیا ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا، وفاق سے حتمی اعدادوشمار کے بعد تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے 21 لاکھ گھروں میں سے10لاکھ گھر مکمل ہوچکے، بلاول بھٹو کی ہدایت پر صاف پانی، سولر انرجی پرخاص توجہ دے رہے ہیں۔

کچے کے ڈاکو آخری سانسیں لے رہے ہیں، سید مراد علی شاہ

مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہے دیکھا ہوگا ہے وفاقی حکومت اس حوالے سے کیا اقدامات کرتی ہے، پی ٹی آئی کی احتجاج کےاعلان پرانہوں نےکہا کہ کسی ایک شخص کے جیل میں ہونے پر تحریک نہیں چلائی جاتی۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک تینوں ادارے ناکام ہو چکے، خصوصاً سیپکو ناکام ہو چکا، سندھ میں 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے، تینوں اداروں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

media talks