Aaj News

جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا

جسٹس عائشہ ملک نے جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیا
شائع 07 جون 2025 07:03pm

جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔

اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس عائشہ ملک نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف لیا۔

تقریب میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس عامر فاروق، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس علی باقر نجفی نے شرکت کیں، تقریب میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز سمیت سینئر وکلا نے بھی شرکت کی۔

جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے

جسٹس منصور علی شاہ کا ایک اور خط، جج تعیناتی میں انٹیلجنس ایجنسی سے رپورٹ لینے کی مخالفت

واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی 10 جون کو فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔ جسٹس منصورعلی شاہ 10 جون تک بطور قائم مقام چیف جسٹس ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Supreme Court of Pakistan

justice mansoor ali shah