کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گودام میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر موجود
کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن قطر اسپتال کے قریب گودام میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے قطر اسپتال کے قریب ایک گودام میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی دھاگے کے گودام میں لگی، جس نے شدید دھوئیں اور شعلوں کی صورت اختیار کرلی۔ آگ کی شدت کے باعث امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
آتشزدگی کے اس واقعے میں ابتدائی طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے بعد نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا اور گودام میں موجود سامان کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔