Aaj News

وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی

وزیراعظم نے حالیہ دورے کے دوران پرتپاک استقبال پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا
شائع 07 جون 2025 06:10pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انھیں عید کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے حالیہ دورے کے دوران پرتپاک استقبال پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا، حالیہ پاکستان بھارت بحران کے دوران آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ایک بار پھر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط بھائی چارے کا ثبوت ملتا ہے۔

وزیراعظم ٹیلی فونک رابطے میں لاچن کے حالیہ دورے کے دوران گرمجوش استقبال پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا، جہاں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کی اور پاکستان-آذربائیجان-ترکی سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعظم نے حالیہ پاکستان بھارت بحران کے دوران آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ایک بار پھر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط بھائی چارے کا ثبوت ملتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب کو ٹیلی فون، پاک بھارت کشیدگی پر حمایت کا شکریہ

دونوں رہنماؤں نے پاکستان-آذربائیجان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور اپنے آنے والے ملاقاتوں کے منتظر ہیں جن میں جولائی کے اوائل میں آذربائیجان میں ای سی او سربراہی اجلاس اور اس سال کے آخر میں صدر الہام علیوف کے دورہ اسلام آباد کے دوران بھی شامل ہیں۔

PM Shehbaz Sharif

Ilham Aliyev

Eid ul Adha 2025