دنیا بھر میں عید الاضحیٰ کیسے منائی جارہی ہے؟
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحیٰ جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
بھارت میں مسلمان مودی سرکار کے سامنے ڈٹ گئے۔ دہلی کی جامع مسجد اور آگرا کے تاج محل کے احاطے میں مسلمانوں کی بڑے تعداد نے نماز عید ادا کی۔
مقبوضہ کشمیر میں بھی مسلمان عید قرباں مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منارہے ہیں، مختلف مقامات پر عید کے اجتماعات ہوئے تاہم بھارت کے انتہا پسند وزیر داخلہ امیت شاہ نے کشمیری مسلمانوں کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ میں عید کی نماز ادا نہیں کرنے دی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ایکس پر بیان میں لکھا کہ یہ دینی معاملات میں صریحا ًمداخلت ہے۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت عید پر بھی نہ تھمی، مزید 42 فلسطینی شہید
وہیں سعودی عرب، مقبوضہ بیت المقدس، دبئی، شارجہ، اردن، عمان، مصر، ایران اور عراق سمیت خلیجی ریاستوں میں عیدالاضحٰی کا آج تیسرا روز ہے۔
لندن میں بھی مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے عید کی مبارکباد دی۔
بنگلہ دیش میں عام انتخابات کرانے کی تاریخ کا اعلان
امریکا، برطانیہ اور یورپ میں بھی مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد عید قرباں منارہے ہیں۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔