Aaj News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اورپاک افواج کی قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد، اتحاد، قربانی اور ہم آہنگی کے پیغام کا اعادہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس، نیول چیف اور ائیر چیف نے بھی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 07 جون 2025 08:44am
Armed Forces Extend Eid Greetings, Emphasize Unity - Aaj News

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاکستانی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نیول چیف اور ایئر چیف نے بھی قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ پر پاکستانی عوام کودلی مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس، نیول چیف اور ائیر چیف کی جانب سے بھی قوم کو مبارکباد دی گئی۔ پاکستان کی مسلح افواج ملک میں پائیدار امن، خوشحالی کیلئے دعا گو ہے۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستانی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نیول چیف اور ایئر چیف نے بھی قوم کو عید کی خوشیوں پر مبارکباد دی۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد، قربانی، ایثار اور اتحاد کا پیغام

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں اور قوم کے غیرمتزلزل عزم اور قربانی کے جذبے کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق عید الاضحیٰ کا دن قربانی، ایثار، فکر اور اتحاد کا مقدس پیغام لے کر آتا ہے۔ دعا کی گئی کہ یہ دن ہمارے معاشرے میں بھائی چارے، ہم آہنگی اور محبت کو فروغ دے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک افواج وطن کی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔ بیان میں وطن کے محافظوں، دلیر شہریوں اور شہداء پاکستان کے عظیم خاندانوں کو بھرپور خراج عقیدت و تحسین پیش کیا گیا۔

فوجی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور ملک کے امن و استحکام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ اس پُرمسرت موقع پر مسلح افواج نے پوری قوم کو ایک مرتبہ پھر عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور اجتماعی خوشیوں، اتحاد اور قربانی کے جذبے کو اپنانے کی تلقین کی۔

Pakistan Navy

Pakistan Air Force

Inter Services Public Relations (ISPR)

Eid ul Adha 2025

Field Marshal Asim Munir