Aaj News

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے
شائع 06 جون 2025 11:56am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنجاوی روڈ پر چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک کیے گئے دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔

فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے۔

بلوچستان

security forces

terrorists