Aaj News

صدر ٹرمپ کا ایلون مسک سے تعلق ختم، سرخ ٹیسلا کار فروخت کرنے پر غور

مسک نے ٹرمپ کو ہٹا کر جے ڈی وینس کو صدر تعینات کرنے کی سفارش کردی، رپورٹ
اپ ڈیٹ 06 جون 2025 07:44pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے درمیان جاری تنازع کے دوران ٹرمپ کی جانب سے خریدی گئی ٹیسلا کار کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک سے تعلقات ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے اور وہ مارچ 2025 میں خریدی گئی سرخ ٹیسلا ماڈل ایس گاڑی کو فروخت یا کسی کو دینے پر غور کر رہے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی صدر ٹرمپ نے رواں سال کے آغاز میں خریدی تھی، جب وہ ایلون مسک کے کاروبار کی ترویج کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک فوٹو سیشن کرا رہے تھے۔ جمعرات کی شام تک یہ گاڑی وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ کے باہر پارک تھی۔

تاہم اب امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ صدر ٹرمپ اپنی یہ سرخ رنگ کی ٹیسلا ماڈل ایس کار بیچنے یا کسی کو دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک اور صدر ٹرمپ کی پہلے دوستی تھی لیکن اب یہ دوستی دشمنی میں بدل چکی ہے اور دونوں ایک دوسرے پر سخت الزامات لگا رہے ہیں۔

ایلون مسک کی ٹرمپ کے ٹیکس کٹوتی اخراجات بل پر کڑی تنقید

ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کے بل کی مخالفت کی اور ان کے مواخذے اور ریپبلکن پارٹی کے متبادل نئی سیاسی جماعت کے قیام کا مطالبہ کیا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے مسک کو ”ذہنی توازن کھو چکا شخص“ قرار دیا اور صلح کی ہر کوشش کو مسترد کر دیا۔

اس تنازع کے باعث ٹیسلا کے شیئرز میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے جبکہ عوامی سطح پر بھی اس معاملے پر گہری بحث جاری ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق کچھ حلقے دونوں کے اختلافات کم کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ایلون مسک نے ٹرمپ کے بل کی مخالفت کرتے ہوئے ان کے مواخذے اور ریپبلکن پارٹی کے متبادل نئی جماعت کے قیام کا مطالبہ کیا، جس پر ردعمل میں ٹرمپ نے انہیں ”ایسا شخص جس نے اپنا ذہنی توازن کھو دیا ہے“ قرار دیا اور صلح کی ہر کوشش کو مسترد کر دیا۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی میں مرکزی کردار ادا کرنے کی بات دہرا دی

اس تنازع کے نتیجے میں ٹیسلا کے اسٹاک میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جبکہ عوامی سطح پر اس جھگڑے پر شدید بحث جاری ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق کچھ حلقے دونوں شخصیات کے درمیان اختلافات کم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ٹرمپ انتظامیہ کو خیرباد کہنے والے ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے ٹرمپ کو ہٹا کر جے ڈی وینس کو صدر تعینات کرنے کی سفارش کردی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ ایلون مسک کے اختلافات ٹیسلا کے حصص میں 14 فیصد تک کمی کا باعث بن گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ناسا سربراہی کے لیے جیرڈ آئزک مین کی نامزدگی واپس لے لی۔ امریکی صدر نے ایلون مسک کی سفارش پر جیرڈ آئزک مین کا انتخاب کیا تھا۔

صدر ٹرمپ اور ایلون مسک نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی لگائے، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے انہیں نہیں معلوم تھا کہ ایلون مسک باقاعدگی سے منشیات استعمال کرتے ہیں۔

جنگی میدان کے بعد بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا، بلاول بھٹو کے وفد کی کارکردگی کی دنیا معترف

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایلون کی تنقید سے بہت حیران اور مایوس ہوا ہوں۔ ہمارے درمیان بہت اچھا تعلق تھا۔

ادھر ایلون مسک نے امریکی صدر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا نام جنسی اسکینڈلز میں بدنام ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے۔ ٹرمپ کا نام ہونے کی وجہ سے ایپسٹین فائلز منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔

ایکس پر بیان میں ایلون مسک نے کہا کہ میرے بغیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن ہار جاتے۔ مجھے بگ بیوٹی بل کبھی نہیں دکھایا گیا۔ اب بڑے انکشافات کا وقت آگیا ہے۔

Donald Trump

Elon Musk

against each other