Aaj News

جمرود میں پانی اور زمین کے تنازع پر فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ چچازاد بھائیوں کے درمیان پانی اور اراضی کے جھگڑے پر پیش آیا، پولیس
شائع 05 جون 2025 03:29pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

خیبر ضلع کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں کھیتوں کو سیراب کرنے کے تنازعے نے خونی رخ اختیار کر لیا، جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چچازاد بھائیوں کے درمیان پانی اور اراضی کے جھگڑے پر پیش آیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی خان: پولیس کی کارروائی 5 مزدور بازیاب ، دہشت گردوں کے 13 سہولت کار گرفتار

واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جسے تھانہ جمرود کی حوالات میں بند کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر ملوث افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

firing

KPK

injured

Land disputes