بلاول بھٹو نے دہشتگردوں کیخلاف ’آئی ایس آئی‘ اور ’را‘ کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دی
دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھانے کے لیے پاکستانی مشن سرگرم ہوگیا، پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں دہشت گردوں کے خلاف انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (را) کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دی۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھارت سے تعاون کو تیار ہے، آئی ایس آئی اور بھارتی ایجنسی را مل کر دہشت گردوں کے خلاف کام کریں تو دونوں ملکوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے زیادہ نقصان اٹھایا ہے، بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں، امن کا حصول مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے۔
پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دریاؤں کا پانی روکنا کھلی دشمنی نہیں بلکہ جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کسی کی لائف لائن کاٹ دی جائے تو کیا ردِعمل ہوگا؟ صورتحال مزید بگڑنے سے پہلے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا، بھارت دہشت گردی پر شور مچاتا ہے لیکن پاکستان کے ساتھ مل کر اس کے خاتمے کے لیے کام نہیں کرتا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کاپی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی کو دیکھیں تو لگتا ہے نیتن یاہو کی آن لائن سستی کاپی ہے۔
پارلیمانی وفد کی واشنگٹن ڈی سی کے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پاکستان کے پارلیمانی وفد نے واشنگٹن ڈی سی کے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں کیں۔
بلاول بھٹو نے امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کو انٹرویو دیا اور اپنے دورے کے مقاصد اور پائیدار امن کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر بھرپور انداز میں پیش کیا۔
پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ نے معروف خبر رساں ایجنسی اے ایف سی سے بھی بات کی۔
سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی قیادت کی کاوشوں کو سراہا۔
بلاول بھٹو زرداری نے بلوم برگ کو بھی انٹرویودیا۔ بلاول بھٹو متعدد کانگریس اراکین اور امریکی سینیٹرز سے بھی ملاقات کریں گے اور معروف امریکی تھنک ٹینک سی ایس آئی ایس میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔