Aaj News

حجاج کرام کے لئے منیٰ میں 2 منزلہ جدید خیموں کا نیا منصوبہ

اس منصوبے میں 40 سے زائد عمارتیں اور 550 سے زائد جدید طرز کے باتھ رومز شامل ہیں
شائع 04 جون 2025 12:58pm

سعودی عرب میں مقدس مقامات کی ترقی سے وابستہ ادارے کدانہ نے منیٰ میں حجاج کرام کی رہائش کے لیے دو منزلہ خیموں کا ایک منفرد اور جدید منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد حجاج کرام کو پرسکون، محفوظ اور معیاری ماحول فراہم کرنا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق یہ منصوبہ 20 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر مشتمل ہے اور اس میں 40 سے زائد عمارتیں شامل ہیں۔ جبکہ 550 سے زائد جدید طرز کے باتھ رومز ہیں۔ اس منصوبےکی تکمیل صرف 100 دن میں کی گئی اور اس میں تقریباً 8 ہزار حجاج کے قیام کی گنجائش ہے۔

مناسکِ حج کا آغاز، لاکھوں عازمین منیٰ روانہ

یہ منصوبہ نجی شعبے کے اشتراک سے مکمل کیا گیا ہے جو مجموعی منصوبے کا 75 فیصد ہے۔ اس میں جدید طرز تعمیر، ماحولیاتی ہم آہنگی، اور پائیداری کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے جبکہ منیٰ کی روایتی شناخت بھی برقرار رکھی گئی ہے۔

حج کس طرح ادا کیا جاتا ہے

یہ منصوبہ نہ صرف رہائشی سہولیات کے معیار کو بلند کرے گا بلکہ مشعر منیٰ کی مجموعی گنجائش میں بھی نمایاں اضافہ کرے گا۔

hajj 2025

manasik e hajj

Hajjaj Karam

New Modren Camps