Aaj News

وفاقی بجٹ 2025-26 کی تیاریاں مکمل، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب

سینیٹ کے اجلاس میں اسی روز بجٹ کی کاپیاں ٹیبل کی جائیں گی
اپ ڈیٹ 03 جون 2025 03:45pm

آئندہ مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ پیش کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون کو طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ سینیٹ کا اجلاس بھی اسی روز رات 9 بجے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر بلایا جا رہا ہے، اور اس کا نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری سے جلد جاری کر دیا جائے گا۔

تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا ریلیف: آئی ایم ایف انکم ٹیکس کی شرح میں کمی پر آمادہ

اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا، جس میں ممکنہ طور پر مہنگائی، محصولات، ترقیاتی اسکیموں، اور دفاعی اخراجات کے اہم نکات شامل ہوں گے۔

بجٹ 2025-26: عوام پر پیٹرولیم کاربن لیوی کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

دوسری جانب صدر مملکت کی منظوری سے سینیٹ کا اجلاس بھی 10 جون بروز منگل رات 9 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ سینیٹ کے اجلاس میں اسی روز بجٹ کی کاپیاں ٹیبل کی جائیں گی تاکہ ایوان بالا میں بھی بجٹ پر بحث کا آغاز ہو سکے۔

Budget 2025 2026