Aaj News

10 سال سے سندھ کو کچھ نہیں ملا، اس بار ازالے کی امید ہے، ناصر شاہ

امید ہے زیادتیوں کا کاازالہ کیا جائے گا، وزیر بلدیات سندھ کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
شائع 02 جون 2025 04:58pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صوبائی وزیر سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سالوں کے بجٹ میں سندھ کو کچھ نہیں ملا۔ اس سال چھ سو چھیاسی ارب روپے کا بجٹ مانگا ہے۔ امید ہے زیادتیوں کا کاازالہ کیا جائے گا۔

وزیر بلدیات سندھ ناصرشاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بجٹ کیلئے چاروں صوبوں اور وفاق کا اجلاس ہے، اجلاس میں اپنے تحفظات اور امیدیں پیش کریں گے۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ امید ہے کہ سندھ کے ساتھ 2013 سے ہونے والا سلوک نہیں رکھا جائے گا، گزشتہ سال سے سندھ کے حوالے سے بہتری آئی ہے، امید ہے کہ اس سال سندھ کے ساتھ ہونےوالی زیادتی کا ازالہ ہو سکے گا۔

اسلام آباد

Nasir Hussain Shah