Aaj News

نوشہرہ : گمشدہ حاملہ خاتون کی جھلسی ہوئی لاش برآمد

متوفی عظمٰی گزشتہ روز سے لاپتا تھی، شوہر
شائع 02 جون 2025 01:47pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ کینٹ کی حدود میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون عظمیٰ کو مبینہ طور پر زندہ جلا دیا گیا۔ مقتولہ گزشتہ روز سے پرسرار طور پر لاپتا تھی۔

پولیس کے مطابق عظمیٰ طبی معائنے کے لیے اپنی نند کے ساتھ گھر سے نکلی تھی، تاہم بعد ازاں اس کا موبائل فون بند ہو گیا اور اس کے بعد سے وہ لاپتہ رہی۔ شوہر یاسین کے مطابق خاتون کی تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا، تاہم آج صبح بابو خوڑ کے علاقے سے اس کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ابتدائی شواہد سے یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاتون کو زندہ جلایا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد ہی حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔ تاحال قتل کے محرکات اور ملزمان کے حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

KPK

Nowshera

Women

deadbody