ایران میں انسانی اسمگلرز کے شکنجے سے 10 پاکستانی شہری بازیاب

انسانی اسمگلرز نے پاکستانیوں کو یورپ بھیجنے کا جھانسا دے کر یرغمال بنا لیا تھا
شائع 02 جون 2025 11:28am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ایران میں انسانی اسمگلرز کے خلاف ایک بڑے آپریشن کے دوران دس پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرا لیا گیا، جنہیں انسانی اسمگلرز نے یورپ لے جانے کا جھانسہ دے کر یرغمال بنا رکھا تھا۔ ایرانی حکام کی کارروائی کے بعد تمام بازیاب افراد کو پاکستانی سفارت خانے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایرانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پاکستانیوں کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور انہیں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

سفیر کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ ایک سنگین مسئلہ ہے اور پاکستانی شہریوں کو چاہیے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی یا مشکوک پیشکش کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے والدین اور نوجوانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ایجنٹوں اور اسمگلرز کے جھانسے میں آ کر اپنی جان اور مستقبل خطرے میں نہ ڈالیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے بھی اس کامیاب آپریشن پر ایرانی حکام کا شکریہ ادا کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ پاکستان انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Iran

Arrested

Pakistani Citizens

Human Traffickers