Aaj News

ٹی 20 ٹیم کی میزبانی، پی سی بی نے بنگلہ دیش کی آفر قبول کرلی

جولائی میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، ذرائع
شائع 01 جون 2025 02:07pm

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جولائی میں پاکستانی ٹی 20 ٹیم کی میزبانی کی پیشکش پی سی بی نے قبول کرلی۔

ذرائع کے مطابق جولائی میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔

ذرائِع کے مطابق میزبان بورڈ نے ممکنہ شیڈول تیار کرلیا ہے، مجوزہ میچز ڈھاکہ میں ہوں گے۔

پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز جیت لی

ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

شعیب اختر اور پاکستان ٹیم کے سابق مینجر نعمان نیاز میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا

ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس مجوزہ سیریز کیلئے جلد کوئی فیصلہ کرے گا۔

t20 series

شیڈول

Pakistan vs Bangaldesh